faiza sweety
Member 1


Number of posts: 12
Age: 22
Location: UAE
Points: 30
Reputation: 0
Join Date: 2009-02-17
|
Subject: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Thu Feb 19, 2009 8:49 pm |
|
|
|
>>>>**1**<<<< محمد فراز
خدا کسی دشمن کو بھی اندھا نہ کرے۔ آنکھیں نہ ہونے سے انسان کس قدر مجبور ہوجاتا ہے! اس کے سامنے کوئی بھی کھیل کھیلا جاتا رہے‘ وہ نہیں دیکھ سکتا۔ میں کسی اور کی بات نہیں کررہا ہوں اپنی ہی بات کررہا ہوں۔ مجھے نوّے فیصد یقین ہے کہ میرے اندھے ہوجانے کی وجہ سے میری بیوی بے حد خوش ہے۔ اوپری دل سے تو وہ میری دل جوئی کرتی رہتی ہے لیکن اندر ہی اندر وہ اس نوجوان ڈاکٹر کو چاہنے لگی ہے جو روزانہ دیکھنے کے لیے آتا ہے‘ اسی لیے تو بیماری کا بہانہ کرکے وہ پچھلے ایک ماہ سے بستر پر پڑی ہوئی ہے تاکہ ڈاکٹر روزانہ آئے اور دونوں کی ملاقاتیں آسانی سے ہوتی رہیں‘ لیکن اس سے پہلے بھی وہ اس ڈاکٹر سے کب نہیں ملتی تھی۔ اس نے پہلے بھی تو کئی بار بتایا تھا کہ آج شاپنگ کرتے وقت اس کی ملاقات ڈاکٹر سے ہوگئی تھی۔ پھر وہ اپنی کار میں اسے گھر تک چھوڑ گیا تھا۔
ابھی کچھ دنوں پہلے کی بات ہے‘ ہمیشہ کی طرح جب ڈاکٹر اسے دیکھنے کے لیے آیا تھا تو شاید اس کی نظر دوا کی شیشی پر پڑی تھی کیوں کہ میں اس کی آواز کمرے کے باہر کھڑا ہوا صاف طور پر سن رہا تھا۔ اس نے بڑے ہی پیار بھرے لہجے میں میری بیوی سے کہا تھا۔ ”ارے یہ کیا! ابھی تک شیشی میں ایک وقت کی دوا موجود ہے۔ لائو میں تمہیں خود پلادوں۔“
یہ سن کر میں اچانک کمرے میں داخل ہوگیا تھا اور میں نے ڈاکٹر سے کہا تھا۔ ”رہنے دو ڈاکٹر‘ میں تو موجود ہوں‘ خود پلا دوں گا۔“
اس وقت میری بیوی نے جو جواب دیا تھا اسے سن کر میرے تن بدن میں آگ سی لگ گئی تھی‘ اس نے کہا تھا۔ ”تم رہنے دو‘ خواہ مخواہ کسی چیز سے الجھ کر گر پڑو گے‘ ڈاکٹر صاحب خود ہی دوا پلا دیں گے۔“
یہ سن کر میں کسی ہارے ہوئے جواری کی طرح اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے رہ گیا تھا۔ مجھے یوں لگ رہا تھا جیسے ڈاکٹر تین ایکّے دکھا کر میری بیوی کو مجھ سے جیت لینے میں کامیاب ہوگیا ہے‘ میرا مال میرے ہاتھ سے نکل کر اس کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔
ایسا تو کئی بار ہوچکا تھا جب میری بیوی نے اپنے چہیتے ڈاکٹر کی بات مانی ہو اور میری ٹھکرا دی ہو۔ میں یہ ساری باتیں چپ چاپ سہہ لیتا تھا۔ اپنے دل پر ہر زخم برداشت کرلیتا تھا۔ جو کچھ میرے ساتھ ہورہا تھا اسے برداشت کرنے کے سوا میرے پاس چارہ ہی کیا تھا لیکن گزشتہ روز جو کچھ ہوا‘ اس نے مجھ سے میری قوت برداشت چھین لی۔ میرا روں رواں سلگ اٹھا۔ آخر میں بھی تو ایک انسان ہوں۔ اندھا ہوں تو کیا ہوا ایک غیر مند مرد تو ہوں۔
بات یوں ہوئی کہ میں اپنے کمرے سے نکل کر اپنی بیوی کے کمرے کی طرف جارہا تھا۔ اندر ہونے والی باتوں کی آواز سن کر میں باہر ہی رک گیا۔ اندر ڈاکٹر اور میری بیوی مدھم آوازوں میں باتیں کررہے تھے۔ آخر یہ لوگ اتنی رازداری سے کیا باتیں کررہے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے میں بے چین ہوگیا۔ میں دروازے کی اوٹ میں چھپ کر ان کی باتیں سننے لگا۔
_________________ ----------------------------------
|
|
faiza sweety
Member 1


Number of posts: 12
Age: 22
Location: UAE
Points: 30
Reputation: 0
Join Date: 2009-02-17
|
Subject: Re: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Thu Feb 19, 2009 8:50 pm |
|
|
|
میری بیوی بڑی دھیمی آواز میں ڈاکٹر سے کہہ رہی تھی۔ ”ڈاکٹر صاحب آپ کے مجھ پر بڑے احسانات ہیں‘آپ میرے محسن ہیں‘ مگر آپ کو میری قسم‘ میرے شوہر کو یہ بات معلوم نہیں ہونا چاہیے۔“
”تم مجھ پر بھروسا رکھو‘میں اسے ذرا بھی شک نہیں ہونے دوں گا۔“میں نے ڈاکٹر کی سرگوشی سنی۔
میرے دل و دماغ میں شکوک کے جال پھیل گئے۔ میں کمرے کے اندر جانے کی بجائے اپنے کمرے میں واپس آگیا۔ اپنے پلنگ پر پڑے پڑے میں دیر تک خیالوں کے تانے بانے بنتا رہا۔ میں سوچ رہا تھا کہ میں اندھا ہوگیا ہوں اس لیے میری بیوی نے نوجوان ڈاکٹر کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ وہ میری مجبوری سے فائدہ اٹھار ہی ہے اور میرے سامنے‘ میری ہی موجودگی میں محبت کا کھیل کھیل رہی ہے‘ وہ مجھے بے وقوف بنا رہی
_________________ ----------------------------------
|
|
Zia
Administrator


Number of posts: 1483
Age: 27
Location: Karachi
Points: 1727
Reputation: 3
Join Date: 2008-08-12
|
Subject: Re: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Fri Mar 06, 2009 11:03 am |
|
|
BOHAT AFFSOS WALI BAT HAI NABINA KI BV KO A SA NAHI KARNA CHAYE THA
_________________
|
|
angels
Full Moderator


Number of posts: 567
Age: 23
Location: Pakistan
Points: 817
Reputation: 0
Join Date: 2008-09-05
|
Subject: Re: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Sat Mar 07, 2009 7:21 pm |
|
|
Bohot ache kahani hai or rulane wali bhi ....
_________________
|
|
Sajjad Ali
Member 1


Number of posts: 15
Age: 26
Location: Larkana (Pakistan)
Points: 17
Reputation: 0
Join Date: 2009-02-17
|
Subject: Re: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Sun Mar 08, 2009 3:01 pm |
|
|
Nice sharing....
_________________ ----------------------------------
|
|
SajjadKhan
Administrator


Number of posts: 1062
Age: 25
Location: FaR AwAy In ThE SeA
Points: 1607
Reputation: 1
Join Date: 2008-08-12
|
Subject: Re: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Mon Mar 09, 2009 4:31 pm |
|
|
goood faiza, keep it up..
_________________
!!`tRy...To..bE..smaRT..BuT..doNt...Try..to..Be...Ov3r smArt..`!!
|
|
Baloch
Website Team


Number of posts: 772
Age: 25
Location: Khairpur
Points: 1027
Reputation: 0
Join Date: 2008-11-19
|
Subject: Re: Pyar barai do nain by Muhammad Faraz Mon Mar 09, 2009 6:08 pm |
|
|
Nice sharing
_________________ Dream is not that what you see in sleep, dream is the thing which doesn't allow you to sleep
|
|