_love_
Founder


Number of posts: 183
Location: Pakistan
Points: 313
Reputation: 0
Join Date: 2008-08-12
|
Subject: Pakistan ke ziada se ziada madad karna hogi Tue Apr 14, 2009 11:22 am |
|
|
|
بیڈن . . . . . . امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ یورپی ممالک انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہوگی۔ امریکی صدر براک اوباما نے جرمنی کے شہر بیڈن بیڈن میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانی سرزمین پر انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے نیٹو فوج کے استعمال کے حق میں نہیں بلکہ اس کام کے لئے پاکستان کی مدد کرنا چاہے تاکہ وہ اس خطرے سے خود نمٹ سکے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر یورپی ممالک انتہا پسندی کے خطرے کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہوگی۔ اس سے قبل امریکی صدر نے فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا افغانستان کا بوجھ تنہا نہیں اٹھاسکتا نیٹو ممالک ساتھ دیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں مزید وسائل کا مسئلہ نہیں بلکہ وسائل کا صیح استعمال کرنا اصل مسئلہ ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی یا یورپی مشن نہیں بلکہ عالمی مشن ہے۔ براک اوباما نے کہا کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لئے اتوار کے روز پراگ میں تجویز پیش کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی ضرورت ہے کیونکہ القاعدہ سے یورپ کو زیادہ خطرہ ہے۔براک اوباما نے کہا امریکا یورپ کے دفاع کومضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر نے فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اور جرمن چانسلر اینجیلا مرکل سے ملاقاتیں کیں۔ جرمن چانسلر نے براک اوباما کو یقین دلایا کہ ان کا ملک افغانستان میں اپنے حصے کی ذمے داریوں کا بوجھ اٹھائے گا۔فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے بھی نئی امریکی حکمت عملی کے تحت افغان پولیس کی تربیت اور تعمیر نو میں افغانستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔
_________________ Read The Rules !! Register To Get Full Access Any Queries PM. If you Don't Have time 2 reply at least Press THANKS BUTTON
|
|