Baloch
Website Team


Number of posts: 772
Age: 25
Location: Khairpur
Points: 1027
Reputation: 0
Join Date: 2008-11-19
|
Subject: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Sun Dec 28, 2008 7:57 pm |
|
|
ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریبا ساٹھ فیصد سے زائد افراد دانتوں میں پھنسے ریشوں کو نکالنے کے لیے ہاتھ کے قریب پڑی مختلف چیزیں یہ جانے بغیراستعمال کرتے ہیں کہ وہ دانتوں کے لیے مضر ہو سکتی ہیں۔ عموما دیکھا گیا ہے کہ لوگ دانتوں کے درمیان واقع خلامیں پھنسی کھانے پینے کی اشیاء کے ریشوں کو باہر نکالتے وقت ہاتھوں کے قریب پڑی کوئی بھی چیز استعمال کر لیتے ہیں اور اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ طبی یا صحت کے اعتبار سے وہ چیز دانتوں کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔ سروے میں شامل لوگوں کے مطابق ان چیزوں میں سکریو ڈرائیور، قینچیاں، کانوں میں پہننے والی بالیاں، سویاں اور چھری وغیرہ شامل ہیں۔ سروے کے دوران 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی اشیاء کو کھانا ترک کردیا جس کے دانتوں میں پھنسنے کا خطرہ ہو یا جس سے مسوڑھوں یا سانس سے بدبو آنے کی شکایت بڑھ جائے۔ یہ سروے برٹش ڈینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد لوگوں کی توجہ برطانیہ میں قومی ’مسکرانے کا ماہ‘ کے آغاز کی جانب مبذول کروانا ہے۔ برٹش ڈینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نائجل کارٹر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دانتوں میں خلال کرنے کی اہمیت کے حوالے سے تعلیم دینےکی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلال کرنا دانتوں کی صحت مندانہ روٹین کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور دانتوں کو برش کرنے سے قبل دن میں کم از کم ایک مرتبہ خلال کرنا ضروری ہے۔ تاہم دانتوں کے درمیان خلا کی صفائی کرتے وقت انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اور اس کے لیے دانتوں کے لیے خلال کرنے والا مناسب آلہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ کسی غیر معیاری چیز سے یا پھر تیزی سے دانتوں میں خلال کرنے سے مسوڑھوں کے عضلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ڈاکٹر کارٹر کا کہنا ہے کہ دانتوں میں پھنسے ریشوں یا چیزوں کو باہر نکالنے کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ دانتوں میں خلال کے لیے لکڑی سے بنی ڈنڈیاں (سٹک) استمعال کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کاک ٹیل سٹک دانتوں کے لیے مضر ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے نزدیک سکریو ڈرائیور کی مدد سے دانتوں میں پھنسی چیزیں نکالنے کا خیال ایک لمحے کے لیےحیران کن ہو سکتا ہے لیکن حقیقیت میں یہ انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ بہت سے لوگ بلا سوچے سجھے ہاتھ کے نزدیک پڑی چیزیں اس مقصد کے لیے استمعال کر لیتے ہیں۔ سروے میں شامل دیگر لوگوں نے بتایا کہ وہ دانتوں کے درمیان پھنسی چیزوں کو نکالنے کے لیے چابیاں، پیپر کلپ، ماچس کی تیلی، پینسل کارڈز اور کانٹے تک استعمال کرلیتے ہیں۔
_________________ Dream is not that what you see in sleep, dream is the thing which doesn't allow you to sleep
|
|
Zia
Administrator


Number of posts: 1483
Age: 27
Location: Karachi
Points: 1727
Reputation: 3
Join Date: 2008-08-12
|
Subject: Re: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Sat Jan 03, 2009 2:55 pm |
|
|
NICE POST BALOCH BHAI
_________________
|
|
shagufta
Member Stage 3


Number of posts: 91
Age: 25
Location: Karachi - Pakistan
Points: 197
Reputation: 0
Join Date: 2008-09-05
|
Subject: Re: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Fri Jan 16, 2009 7:58 pm |
|
|
Nice Post
_________________
|
|
angels
Full Moderator


Number of posts: 567
Age: 23
Location: Pakistan
Points: 817
Reputation: 0
Join Date: 2008-09-05
|
Subject: Re: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Fri Jan 16, 2009 9:09 pm |
|
|
Good Posting
_________________
|
|
Baloch
Website Team


Number of posts: 772
Age: 25
Location: Khairpur
Points: 1027
Reputation: 0
Join Date: 2008-11-19
|
Subject: Re: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Sat Jan 17, 2009 3:13 pm |
|
|
THANKS TO ALL OF YOU...
_________________ Dream is not that what you see in sleep, dream is the thing which doesn't allow you to sleep
|
|
SajjadKhan
Administrator


Number of posts: 1062
Age: 25
Location: FaR AwAy In ThE SeA
Points: 1607
Reputation: 1
Join Date: 2008-08-12
|
Subject: Re: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Mon Jan 19, 2009 2:55 pm |
|
|
Nice sharing
_________________
!!`tRy...To..bE..smaRT..BuT..doNt...Try..to..Be...Ov3r smArt..`!!
|
|
Zia
Administrator


Number of posts: 1483
Age: 27
Location: Karachi
Points: 1727
Reputation: 3
Join Date: 2008-08-12
|
Subject: Re: DANTON KE BARE MEN AHTIYAT Thu Jan 22, 2009 3:18 pm |
|
|
| Baloch wrote: | | THANKS TO ALL OF YOU... |
WEL COME
_________________
|
|